squash
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ کرکٹ کے میدان سے اچھی خبر آنے کے بعد اسکواش کے کھلاڑیوں نے بھی قوم کو ٹائٹل کی نوید سنادی۔ تھائی لینڈ کےشہر پتایا میں جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جاری تھی جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا۔ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں پاکستان کے عباس زیب اور فرحان ہاشمی کا مقابلہ بالترتیب بھارتی کھلاڑیوں اُتکرش اور ویر چوٹرانی سے ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں نے طویلRead More