PSL پاکستان سپر لیگ
پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں شاندار آغاز، بدانتظامی نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا مزہ کرکرا کردیا، دفاعی چمپئن کوئٹہ کا فاتحانہ آغاز

کراچی(جیت پاکستان) شائقین کرکٹ کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ پی ایس ایل فائیو 2020 کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔ تاہم پی ایس ایل انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث شائقین کو میچ کے آغاز کے لئے مزید آدھے گھنٹے تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا۔ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی نے شائقین کرکٹ اور کرکٹ پر گھری نظر رکھنےRead More