Main Menu

Saturday, September 16th, 2017

 

آفریدی اور مصباح کے لیئے الوداعی تقریب

AzadiCupShahidAfridi

عالمی الیون کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکہ کے دوران پاکستان کرکٹ سے کنارہ کش ہونے والے دو سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ایک الوداعی تقریب میں خاص طور پر پذیرائی کی گئی۔ دونوں سابق کپتانوں کو خوبصورت سجے رکشوں پر بٹھا کر میدان کا چکر لگوایا گیا ۔ کھلاڑیوں نے ہاتھ ہلا کر اپنے پرستاروں کے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا۔ ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میںپی سی بی کی جانب سے الوداعی تقریب کے انعقاد کو سراہا گیا ہے۔


تیسرے میچ میں فتح اورآزادی کپ شاہینوں کے ہاتھوں میں

AzadiCupWinners2017

پاکستانی شاہین عالمی الیون کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی معرکے میں تینتیس رنز سے شکست دے کر آزادی کپ کے مالک بن گئے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جمعہ کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے احمد شہزاد(89) اور بابر اعظم(48) کی شاندار باریوں کی بدولت چار بلے بازوں کے نقصان پر 184 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔ جواب میں مہمان عالمی الیون مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنا پائی۔ملرRead More