Main Menu

October, 2017

 

نمائشی فٹ بال میچ: پاکستان ویٹرنز اور فیم کلب کے درمیان مقابلہ برابر

پاکستان ویٹرنزاور فیم فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ دونوں ٹیموں میں پاکستان کے نامور فٹ بالرز شامل تھے ۔ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف پاکستان ویٹرنزاور فیم فٹ بال کلب کے مابین ایک نمائشی میچ کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا ۔  فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کی گروانڈ میں کھیلے گئے مقابلے میںدونوں ٹیموں نے میچRead More


 ایشین گیمز 2018:قومی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیئے جامع منصوبہ تیار

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز 2018ءکےلئے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے ایک جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایشین گیمز آئندہ سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلیم بینگ میں کھیلے جائینگے۔  پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کی میزبانی انڈونیشیا کے دو شہر کررہے ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب جکارتہ میں ہو گی۔  پاکستان اس ایشیائی کھیلوں میں آرچری، اتھلیکٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بیس بال، باﺅلنگ، باکسنگ، برج، سائیکلنگ،Read More


لاہورٹی ٹونٹی: سری لنکا کی آمد اورپاکستان کو ملی تین صفر کی جیت

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں36رنز سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز میں تین صفر کی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے عمر امین کے 45 رنز،بابر اعظم کے ناقابلِ شکست 34 رنز اور شعیب ملک کے 24 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنزRead More


انگلستان انڈر17 فٹ بال عالمی کپ کا چیمپئن

انگلستان نے ہسپانیہ(سپین) کو شکست دے کر سترہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا فٹ بال عالمی کپ جیت لیا۔ ہفتہ کو کلکتہ میں کھیلے جانے والے فائنل میں سپین نے دو صفرکی برتری حاصل کر لی تھی لیکن انگلش کھلاڑیوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے فتح حاصل کر کے اپنے ملک کو انڈر17 کا عالمی چیمپئن بنا دیا۔ یاد رہے کہ انگلستان نے رواں برس انڈر نائنٹین کی یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے علاوہ انڈر ٹونٹی کا عالمی کپRead More


 بیس بیس سیریز،دوسرامیچ: شاداب نے پاکستان کو سنسنی خیز فتح دلوا دی

پاکستان نے سری لنکا کو لگاتار دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ ابو ظہبی میں جمعہ کے روز کھیلا گیا میچ آخری لمحات میں انتہائی سنسنی خیز صورت حال اختیار کر گیا۔ پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیئے بارہ رنز درکا ر تھے۔ کریز پر کو ئی مستند اور بڑے نام کا بلے باز نہیں بلکہ انیس برس کا شاداب خان موجود تھا جس نے اپنی جارحانہRead More


 بیس بیس سیریز،پہلامیچ: پاکستان کی سری لنکاکے خلاف آسان فتح

پاکستان نے سری لنکا کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے جیت کے لیئے ایک سو تین رنز کا ہدف سولہ گیندیں قبل پورا کر لیا۔شعیب ملک 42 رنزاور محمد حفیظ25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جمعرات کی رات ابو ظہبی میں کھیلے گئے اس میچ سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بلے بازی کی اور اٹھارہ اعشاریہ دو اوورز میں ایک سودو رنز بنا کر آﺅٹ ہوRead More


خواتین ایشیائی ہاکی چیلنج کپ: پاکستان کی برونائی کے خلاف شاندار فتح

برونائی میں جاری خواتین کے ایشیائی ہاکی چیلنج مقابلوں میں پاکستان نے میزبان برونائی کو چار صفر سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے حمیرالطیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔ میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم حمیرا لطیف کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں حمرا نے دوبارہ گیند کو گول میں پھینک دیا اور اسکور 2-0کر دیا، 30ویں منٹ میں حمرالطیف نے نہ صرف گول کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ میزبانRead More


ڈیرل ہیر: کرکٹ کا منصف چوری کرتا پکڑاگیا

متنازع سابق آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر سٹور میں چوری کرتے پکڑے گئے ۔ مقامی عدالت میں پیسنٹھ سالہ ڈیرل ہیر نے ایک سٹور میںکام کرتے ہوئے رواں برس فروری سے اپریل تک کے عرصہ میں ٹل سے نو ہزارڈالرنکالے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ڈیرل ہیر کی چوری کا راز فاش کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق چوری پکڑی جانے کے بعد78 ٹیسٹ اور 139 ایکروزہ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے ڈیرل ہیئر نے عدالت میں نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ اپنا معافی نامہ بھی جمع کرادیا۔ ڈیرلRead More


چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: 22 کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی تیاری کا آغاز

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دیارِ غیر میںکھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، تصور عباس، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، علی شان، محمد عتیق ، اعجاز احمد، شان ارشاد، قمر بخاری، خضر اختر، شرجیل احمد، حسن انور، بلال قدیر اور عمر حمید شامل ہیں۔  کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ31 اکتوبر کو عبدالستار ایڈھیRead More


فیفا ایوارڈز 2017: رونالڈو پھر دنیا کے بہترین فٹ بالر

پرتگال اور ریآل میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو لگاتار دوسری بار فیفا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ماضی کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا نے رونالڈو کو ایوارڈ پیش کیا۔ پیر کی رات لندن میں منعقد ہونے والے فیفا ایوارڈز کی تقریب میں بتیس سالہ رونالڈو نے بہتر ین مرد فٹ بالر کی کیٹگری میں اپنے حریفوں بارسلونا کے لیونل میسی اور پی ایس جی کے نےمار جونیئر کو پچھاڑ دیا۔ ریآل میڈرڈ کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی زین الدینRead More