Main Menu

Sunday, July 29th, 2018

 

ماہ نور شہزاد نے نیپال میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا تاج سر پر سجا لیا

پاکستان کی قومی چیمپئن ماہ نور شہزاد نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ چھ روز جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان ، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ماہ نور نے فائنل میں نیپال کی رشیلہ مہاراجن کو شکست سے دو چار کر کے فتح کا تاج سر پر جا لیا۔


پاکستان کے حذیفہ ابراہیم جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فاتح

پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں حذیفہ ابراہیم کی ہانگ کانگ کے اکیفومی موراکامی کے خلاف کامیابی۔حذیفہ نے مسلسل تیسری مرتبہ جاپان اوپن کا ٹائیٹل جیتا ہے۔