Main Menu

September, 2018

 

ایشین جونئیر سکواش چیمپین شپ 2018: پاکستان ، بھارت کو ہرا کر چیمپئن

پاکستان کے محمد حمزہ خان انڈر 15 ایشین چیمپئن بن گئے۔حمزہ نے چنائی ،بھارت میں کھیلے گئے انفرادی کھلاریوں کے اس ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے ارناو سرین کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ حمزہ کی فتح کا سکور 11/6،11/9اور11/7رہا۔ مجموعی طور پاکستان نے اس ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں تین سونے کے تمغے جیتے۔انڈر 17 مقابلوں میں پاکستان کے حارث قاسم نے ملائیشیا کے عامر اظہر کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ انڈر19 مقابلوں میں پاکستان کے عباس زیبRead More


پہلی ایشین ٹور ریڈ10 چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد بلال چیمپئن

پاکستان کے محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور ریڈ10 چیمپئن شپ جیت لی۔ محمد بلال نے ہفتہ کو دوحا میں کھیلے گئے فائنل میں آئرلینڈ کے برینڈن کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چھ ایک سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔


بنگلہ دیش کا جم کر مقابلہ ، بھارت آخری گیند پر ایشیا کپ فائنل جیت گیا

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا جم کر مقابلہ کیا تاہم میچ کا فیصلہ آخری گیند پر بھارت کے حق میں ہو گیا اور بھارت یہ اعزاز ساتویں بار جیتنے میںکامیاب ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جمعہ کو ایشیا کپ میں فائنل ٹاکرا بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت نے 223 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پرRead More


بمقابلہ آسٹریلیا سیریز: پاکستان کی 17 رکنی ٹیم سے عامر باہر، حفیظ نظر انداز

ایشیا کپ میں خراب ترین کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلا امتحان آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والا ہے۔ اس ضمن میں متحدہ امارات میں کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فاسٹ باﺅلرمحمد عامر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ان کی جگہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حیران کن طور پر افتتاحی بلے باز محمد حفیظ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا تاہمRead More


بنگلہ دیش ، پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی ایشیا کپ میں امیدوں کے چراغ بجھ گئے۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا اہم میچ سینتیس رنز سے جیت کر بھارت کے ساتھ فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بلے بازی ایک بار پھر نے نقاب ہو گئی ۔اگرچہ جنید خان کی شاندار گیند بازی(4/19) ، شاہین آفریدی اور حسن علی کی معاون گیند بازی نے بنگلہ دیش کو دو سو انتالیس رنز پر آﺅٹ کر پاکستان کے لیئے میچ بنا دیا تھا لیکن غیرRead More


ایشیا کپ ، ٹاپ فور: افغانستان نے بھارت کی جیت کا تسلسل توڑ دیا

میچ کی سکینڈ لاسٹ گیند پر جب دونوں ٹیموں کا سکوربرابر تھا ، بھارت کے آخری بلے باز جدیجا کو راشد خان نے آﺅٹ کر کے بھارت کو ممکنہ فتح سے محروم کر دیا۔ منگل کو کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے اس میچ میں بھارتی ٹیم کئی سٹار کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتری۔ افغانستان نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بنائے۔ افغانستان کے افتتاحی بلے باز محمد شہزاد نے شاندار ایک سو چوبیس رنز کی باری کھیلی۔بھارتی ٹیم جوابی باری میںRead More


فیفا ایوارڈ: میسی اور رونالڈو کی اجارہ داری ختم،موڈرج بہترین کھلاڑی قرار

کروشیا اور ریآل میڈرڈ کے میڈفیلڈر لوکا موڈرج نے اپنی ہی ٹیم ریآل میڈرڈ کے ساتھی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو ، اور انگلش کلب لیور پول کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا۔ فیفا ایوارڈ 2018کی یہ تقریب پیر کو لندن میں منعقد ہوئی جس میںرونالڈو اور میسی نے شرکت نہیں کی۔ فیفا نے گیارہ رکنی بہترین ٹیم کا بھی اعلان کیا جس میں لیور پول کے لیئے چالیس سے زائد گول کرنے والے محمد صلاح کو حیران کن طور پر جگہRead More


ایشیا کپ ، ٹاپ فور: قومی ٹیم ایک بار پھر ناکام، بھارت، بنگلہ دیش فاتح

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹاپ فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اپنا میچ باآسانی نو وکٹوں سے ہار گئی جبکہ بنگلہ دیش نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو تین رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ اتوار کو دبئی میں کھیلتے ہوئے پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو سینتیس رنز بنائے جس میں سب سے نمایاں حصہ شعیب ملک نے78رنزکا ڈالا۔ ایشیا کپ میں ابھی تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم نےRead More


لگاتار شکستوں کا نتیجہ ؟قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مستعفی

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ رولینڈ اولٹیمنز نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکام کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کوچ کا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کو مل گیا ہے تاہم اس کے قبول یا مسترد کیئے جانے کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے۔ اولٹیمنز جنہیں رواں برس کے آغاز میں د و برس کے لیئے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ، کا کہنا ہے کہ میں محسوس کرتا ہوںRead More


ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔جمعہ کو قطر، دوحا میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو تین دو سے شکست دی۔ بیسٹ آف فائیو فریمز پر مشتمل فائنل میں پاکستان نے تین اور بھارت نے دو فریمز جیتے۔ پاکستان کی ٹیم بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل تھی۔ بابر مسیح نے پہلے فریم میں مشہور بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔دوسرے فریم میں بھارتی ملکیت سنگھ نے محمد آصف کے خلاف کامیابی حاصل کر کے مقابلہ ایک ، ایک سے برابرکر دیا۔Read More


Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164