Main Menu

Tuesday, October 16th, 2018

 

نیشن لیگ فٹ بال: انگلستان نے 30سال بعد سپین کو سپین میں شکست دے دی

اولین نیشن لیگ فٹ بال کے مقابلے پیر کو بھی جاری رہے ۔ سب سے دلچسپ مقابلہ سپین اور انگلستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلستان نے میزبان ٹیم کو تین دو سے شکست دے دی۔ میچ کے آخری سیکنڈ میں سپین کے کپتان راموس نے ہیڈ کے ذریعے گول بنا کرایک گول کا خسارہ کم کر دیا لیکن ساتھ ہی ریفری نے میچ ختم کرنے کے لیئے سیٹی بجا دی۔ اس سے قبل نے سپین کے لیئے الکاسر نے پہلا گول دوسرے ہاف کے وسط میں سکور کیا۔Read More


یوتھ اولمپکس 2018:پاکستانی پہلوان عنایت اللہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب

پاکستانی پہلوان عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا ۔ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جاری یوتھ اولمپکس میں قومی پہلوان نے امریکی پہلوان کو شکست سے دوچار کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ عنایت اللہ نے پینسٹھ کلوگرام کیٹگری میں برونز میڈل جیتا۔ اس سے پہلے وہ ورلڈ بیچ جونیئر مقابلوں میں گولڈ اور 2016 میں بنکاک میں ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔ یوتھ اولمپکس گیمز سترہ اکتوبر کو اختتام پذیر ہو جائیں گی۔


Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164