Main Menu

Wednesday, January 2nd, 2019

 

سال 2018میں باکسنگ رنگ کے کنگ

اس سال کھیلوں کی دنیا میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) اور باکسنگ رنگ سے دلچسپ اور گرما گرم خبریں آتی رہیں، جن میں کبھی تو کسی کھلاڑی کی کافی عرصے بعد واپسی اور کبھی کسی کا نامناسب جملے پر لڑنے کا تذکرہ مشہور ہوا۔ جی ہاں! اس سال مکس مارشل آرٹس میں دنیا بھی سے شہرت حاصل کرنے والے فائٹر خبیب تھے، جنہوں نے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ رِنگ میںRead More


ہمارے قومی کھیل ہاکی پر 2018میں کیا گزری؟

پاکستان ہاکی ٹیم نے 2018 میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر ایشین چمپیئن بننے اور 8 سال بعد ورلڈکپ میں شرکت کرکے ہاکی کی عظیم اقوام میں خود کو شامل رکھا۔ ہاکی کے سب سے زیادہ عالمی کپ جیت کر عظیم ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے زبوں حالی کا شکار تھی اور یہاں تک کہ اولین ورلڈ کپ میں چمپیئن بننے والی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ اور اولمپک گیمز تک رسائی نہ کر پائی اور اسےRead More


وزڈن کی سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں عباس بھی شامل

کرکٹ کی بائبل تصور کیے جانے والے میگزین وزڈن نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا اور پاکستان کے محمد عباس سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں محمد عباس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں بلکہ سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم اس سب سے بڑھ کر محمد عباس نے اپنی شاندار باؤلنگ اوسط کی بدولت دنیا بھر کے بڑے بڑے باؤلر کو پیچھے چھوڑRead More


ٹیم کے انتخاب پر سرفراز اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔۔۔

ٹیم کے انتخاب پر سرفراز اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔۔۔ اہم میچ میں اسد شفیق کھیلں گے یا محمد رضوان بطور بلے باز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔۔۔ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔۔۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کون کھیلے گا اور کون نہیں۔۔۔ کپتان سرفراز احمد اورکوچ مکی آرتھر آمنے سامنے آگئے۔۔۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ کوچ مکی آرتھر دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو کھلانے کے خواہش مند ہیں۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفرازاحمد کوسینئرکھلاڑیوںRead More


عثمان شنواری نے بگ بیش میں اپنی دھاک بیٹھا دی

پاکستان کے باصلاحیت تیز گیند باز عثمان شنواری نے آسٹریلین کرکٹ لیگ بگ بیش میں بھی اپنی باولنگ کی دھاک بیٹھا دی۔۔۔ فاسٹ باولر نے 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر رواں سال کی تیز ترین بال کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔۔ میلبورن رینیگڈس کی نمائندگی  کرنے والے لیفٹ آرم باولرعثمان شنواری اس سے قبل اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔۔۔


کھیل کے میدان کے جگمگاتے ستارے بھی 2019 کو خوش آمدید کہنے میں پیش پیش

کھیل کے میدان میں جگمگانے والے ستاروں بھی سال 2019 کو خوش آمدید کہنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔۔۔ فٹ بال، کرکٹ اور ٹینس اسٹارز نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔۔۔ دنیائے فٹ بال کے بڑے ستاروں میسی، رونالڈو اور لوکا موڈرچ نے اپنی فیملز کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہا۔۔۔ ان کے علاوہ فٹ بال کے کئی ایک بڑے ستاروں جن میں زین الدین زیڈان، وین رونی، نیمار جونیئر اور رونالڈینیو نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔۔۔ نئےRead More


آئی سی سی 2020ورلڈ کپ کی ابتدائی8 ٹیموں کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔۔۔ پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیموں نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرلی۔۔۔ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے ہوگا۔۔۔  پاکستان اور روایتی حریف بھارت سمیت 8 ٹیمیں براہ راست سپر 12 راونڈ کھیلیں گی۔۔۔ ٹاپ 8 ٹیموں میں راویتی حریفوں کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کے پروانے ملے۔۔۔ دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز سمیت نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی ورلڈ ٹی 20 میں براہ راستRead More


جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بچانی ہے ۔۔۔ تو شاہینوں کو باولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان لڑانی ہے

شاہینوں نےمیزبان ساوتھ افریقا کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کی غلطیاں سدھارنے کے لئے دن بھر پریکٹس کی۔۔۔  کھلاڑیوں نے باولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی۔۔۔ ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے جم کر پریکٹس  کی ۔۔۔ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے والے محمد عباس بھی نیٹ میں باولنگ کرتے دیکھائی دیئے جو پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔۔۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ملکر فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے بھی کام کیا۔۔۔ پریکٹس سیشن کے بعد کوچ مکیRead More