Main Menu

Friday, January 4th, 2019

 

کیپ ٹاون ٹیسٹ پہلا دن: پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھڑن تختہ ہوگئی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی ۔۔۔ پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔۔۔ جنونی افریقا نے پراعتماد بیٹنگ  کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔۔۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون  ٹیسٹ  کا پہلا دن میزبان ٹیم کے نام رہا۔۔۔ پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا صرف 54 رنز پیچھے ہے اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔۔۔ پروٹیز کی پہلی وکٹ 56رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب  اوپنر ڈین ایلگر 20 رنز بناکرمحمد عامر کیRead More


 پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل میں رنگ جمانے بنگلادیش پہنچ گئے

بی پی ایل میں رنگ جمانے پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پہنچ گئے۔۔۔محمد حفیظ اور محمد سمیع راجشاہی کنگز، محمد عرفان اورسہیل تنویر سلہٹ سکسرز جبکہ شاہدخان آفریدی ، شعیب ملک اور عامر یامین کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہونگے۔۔۔ پی پی ایل میں بوم بوم آفریدی، شعیب ملک اور پروفیسر حفیظ باولرز کے چکھے چھڑائیں گے۔۔۔ لمبے قد کے تیز باولر محمد عرفان ، سہیل تنویر، عامر یامین اور محمد سمیع بلے بازوں کی کلیاں اڑائیں گے۔۔۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا میلہ 5 جنوری سےسجے گا افتتاح ڈھاکہ میں ہوگا۔۔۔


کیپ ٹاون کی وکٹ۔۔۔ شاہینوں کیلئے کانٹوں اور پروٹیز کیلئے پھولوں کی سیج

پاکستانی بلے بازوں کے لئے کانٹوں کی سیج ثابت ہونے والی کیپ ٹاون کی وکٹ پروٹیز کے لئے پھولوں کی چادر کیسے بن گئی۔۔۔ پروٹیز باولرز نے پہلے مہمان بلے بازوں کی ناک میں دم کیا پھر پاکستانی باولرز اور فیلڈرز کی دوڑیں لگوائیں۔۔۔ پاکستانی بلے باز شارٹ اور باہر جاتی گیندوں کو چھیڑ کر پر بچوں کی طرح آوٹ ہوتے رہے۔۔۔ جبکہ پروٹیز بلے بازوں نے بیٹنگ میں اپنی کلاس شو کی۔۔۔ اس وکٹ پر ٹمپرامنٹ کا امتحان تھا جس میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام رہے جبکہRead More


آسٹریلیا میں دو ٹینس لیجنڈز تاریخ میں پہلی بار مدمقابل

 اپنے ٹینس کیریئر میں 20گرانڈ سلام جیتنے والے روجر فیڈرر نے 23 گرانڈ سلام جیتنے والی سرینا ولیمز کو شکست دے دی۔۔۔ ٹینس کے دو بڑے ستارے تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے آگئے۔۔۔ پرتھ میں کھیلے گئے ہوپ مین کپ کے دوستانہ میچ میں روجر فیڈرر نے نے سرینا ولیمز کو شکست دے دی۔۔۔ فاسٹ فور فارمیٹ میچ میں روجر فیڈرر اور بینسک پر مشتمل ٹیم نے سرینا ولیمز اور ان کے ہم وطن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔۔۔ میچ کے دوران روجر فیڈرر اور امریکی کھلاڑی فرانسسRead More


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ 2019 کی معتصبانہ  پروموشنل ویڈیو جاری۔۔۔

آئی سی سی نے رواں سال انگلینڈ اور ویلز میں شیڈول ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری  کردی۔۔۔  حیران کن طور پر ویڈیو میں کسی پاکستانی کرکٹر کی پرفارمنس شامل نہیں۔ جاری کردہ پرومو میں برطانوی آل راؤنڈر اینڈرو فلنٹوف کی آواز میں گانے کے کچھ بول شامل کیے گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈرو فلنٹوف ایماجن ڈریگنز کا گانا ’ایم اون ٹاپ آف دی ورلڈ کو گاتے دکھائی دیئے ہیں۔برطانوی بینڈ ایماجن ڈریگنز، برطانوی گلوکار اینڈرو فلنٹوف کے علاوہ برطانوی کرکٹ ہیرو فل ٹفریل کو بھی پرومو میں شامل کیا گیاRead More