Main Menu

Tuesday, January 8th, 2019

 

کیرولینا پلسکوا برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح

جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ خواتین سنگلز کے فائنل میں یوکرائن کی لیسیا سورینکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ سورینکو نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔۔۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد پلسکوا نے کم بیک کیا اور سیٹ سات پانچ سے جیت لیا۔  تیسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی کے ساتھ کیرولینا پلسکوا نے دوسری بار برسبین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔


کوہلی الیون نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا جس کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔۔۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے اپنی ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔۔۔ چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم 300رنز بنانے کے بعد فالو آن کا شکار تھی اور اسے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ پر چھ رنز سے شروع کرنا تھی۔تاہم مسلسل بارش کے باعث پانچویں روزRead More


ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا کیوں بھول گئی؟۔۔۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے ٹیم بھول چکی ہے کہ ٹیسٹ میچ 5 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔  سنچورین ٹیسٹ اڑھائی دن میں ختم ہوگیا۔۔ کیپ ٹاون ٹیسٹ تیسرے دن وقت کی قلت کے باعث چوتھے روز میں داخل ہوا لیکن پہلےہی گھنٹےمیں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔۔ پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کا فن کون سکھائے گا۔۔؟ نیٹس۔۔وکٹس۔۔ بار بار ایک ہی غلطی دہرائی جارہی ہے۔۔اتنا بڑا کوچنک اسٹاف آخر غلطیوں کی نشاندہی کیوں نہیں کررہا۔؟ نیٹس۔۔۔ کیا ٹیم مینجمٹRead More