Main Menu

February, 2019

 

سابق سری لنکن کپتان جے سوریا پر دوسال کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدعنوانی سے متعلق تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جےسوریا پر کرکٹ کے حوالے سے ہر قسم کی سرگرمیوں پر دو سال کی پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 15 اکتوبر 2017سے ہوگا۔ جے سوریا پر سری لنکا میں کرکٹ کرپشن سے متعلق تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکن کرکٹر سے موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جسRead More


ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحتیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہوگئے۔ لاہور قلندرز کے ترجمان ثمین رانا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی کمر میں معمولی سی تکلیف تھی جواب صحیح ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان کی کمر میں معمولی سا کھچاؤ تھا،وہ اب فٹ ہیں اور اگلے میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کو کوئٹہ کے خلاف آرام دیا تھا،تاہم برینڈن ٹیلر پنڈلی کی انجری کےRead More


انگرام کی سنچری، کراچی نے کوئٹہ کو ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ فور کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کولن انگرام کے شاندار 127 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگ نے 187 رنز کا بڑا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جیت میں انگرام کی شاندارسنچری نے اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کے دیگر کھلاڑیوں بابر اعظم صفر، کولن منرو 3، اویس ضیاء 17 اور لیونگ اسٹون نے 18 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد نواز اور  فواد احمد نے کراچی کےRead More


اعصاب شکن مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی قلندزر کو 3 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد اور احسن علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گزشتہ تمام میچوں کی طرح اس میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے سرفراز احمد کوRead More


افغانستان کے بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں حضرت اللہ زازئی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹوٹل سمیت کئی اہم ریکارڈز توڑ ڈالے۔ بھارت کے شہر دھیرادن میں آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے دنیائے کرکٹ کو اس مختصر تیرین فارمیٹ میں اپنی مضبوطی کا ثبوت دے دیا۔ اس میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بناتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نامRead More


ڈیولیئرز کی دھواں دار بیٹنگ، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف فتحیاب

پی ایس ایل سیزن فور کا دلچسپ ترین میچ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔۔۔  لاہور قلندرز نے 201 رنز کا ہدف آخری بال پر چھکا لگا کر حاصل کیا۔۔۔ کپتان ابے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ ویسا کے درمیان 97 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قلندرز کے لئے فتح گر ثابت ہوئی۔۔۔ اوپنر فخرزمان نے بھی 35 گیندوں پر 63 رنز کی باری کھیل کر لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کےRead More


سمیع کی ہیٹ ٹرک اسلام آباد نے پشاور کو ہرا دیا

پی ایس ایل4 کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کی شاندار ہیٹ ٹرک کے باعث یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دیدی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 159 رنز کاہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں زلمی کی پوری ٹیم 19اعشاریہ 4 اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگ کا آغاز کامران اکمل اور اما م الحق نے کیا اور 18 کے مجموعیRead More


’پاکستان سے نہ کھیلنے میں نقصان صرف بھارت کا ہوگا‘

بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے سے نقصان صرف بھارت کا ہی ہوگا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلے میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے نقصان ہوگا۔ جب پروگرام اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا تو بھارت کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر میں آج بھارتی ٹیم میں ہوتا تو ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ لازمی کھیلتا۔ اپنی بات کوRead More


پی ایس ایل: زلمی کی یک طرفہ مقابلے کے بعد کنگز کو 44 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز ہوا تو گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی کامران اکمل ناکام رہے اور 3 کے مجموعے پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔Read More


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کے 61 اور روسوؤ کے ناقابل شکست 67 رنز کی بدولت 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ کوئٹہ کی طرف سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین احسن علی تھے جو 9 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بن گئے۔ دوسری وکٹ پر شین واٹسن نے ریلی روسوؤ کے ساتھ 56 رنز کی شراکت قائم کی،شین واٹس نے اسRead More