Main Menu

Sunday, February 10th, 2019

 

باکسنگ کے کنگ خان دوبارہ رنگ میں اترنے کے لئے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے امریکی باکسر کرافورڈ کے خلاف فائٹ کی تیاری شروع کردی۔۔۔ عامر خان امریکی باکسر کے خلاف مقابلے سے قبل اپنی فٹنس بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔۔۔ باکسنگ رنگ  کے کنگ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی تیاری کے بارے میں بتایا۔۔۔ عامر خان20 اپریل کو امریکا میں میزبان ملک کے باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اُتریں گے۔۔۔


دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز ویمن کو آوٹ کلاس کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز میں واپسی کرلی۔۔۔ اوپنر سدرہ امین اور آل راونڈر ندا ڈار کی پارٹنرشپ نے گرین کیپس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے اور اس کی تمام کھلاڑی آخری اوور میں آوٹ ہوگئیں۔۔۔ سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔۔۔ ویسٹ انڈیز کی شکیرا سلمان اور ڈوتین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔۔۔ 241 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزRead More


اسپینش فٹ بال ڈربی میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے میدان پر ریال میڈرڈ کامیاب

اسپینش فٹ بال لیگ ڈربی میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔۔۔ دلچسپ میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو باآسانی شکست دی۔۔۔ میڈرڈ ڈربی فٹ بال میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔۔۔ ساتھ ہی اٹلیٹکو میڈرڈ سے پوائٹس ٹیبل پر موجود دوسری پوزیشن بھی چھین لی۔۔۔ یہی نہیں بلکہ ریال میڈرڈ  نے میزبان اٹلیٹکو میڈرڈ کا مئی دوہزار اٹھارہ سے ہوم گراونڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل بھی توڑ دیا۔۔۔ ریال میڈرڈ کی جانب سےRead More