Main Menu

Saturday, May 11th, 2019

 

ڈیوڈ فیرر کے ٹینس کیریئر کا اختتام

میڈرڈ اوپن کے دوسرے رائونڈ میں الیگزینڈر زیوریف سے شکست کے ساتھ ہی اسپینش پلیئر ڈیوڈ فیررکاکیریئر بھی ختم ہوگیا۔ 37 سالہ فیرر نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ یہ ان کاآخری ایونٹ ہوگا، انھوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 27 سنگلز ٹائٹل جیتے، مجموعی طور پر فیرر نے 1111 میچز میں سے 733 میں کامیابی حاصل کی۔ شکست کے باوجود انھیں شائقین نے نشستوں سے اٹھ کر خراج تحسین پیش کیا۔