Main Menu

Tuesday, May 14th, 2019

 

جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جوکووچ نے سٹیفانوس سٹسیپاس کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ کے کیریئر کا یہ 33 واں ٹائٹل ہے۔۔۔ فائنل میں یونانی ٹینس اسٹار سٹیفانوس سٹسیپاس کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ کی یہ مسلسل 9ویں فتح تھی جو انہوں نے بغیر کوئی سیٹ ہارے حاصل کی۔۔۔


ورلڈ چمپئن لوئس ہملٹن نے اسپینش گراں پری کی ہیٹرک مکمل کرلی

ورلڈ چمپئن لوئس ہملٹن نے اسپینش گراں پری کی ہیٹرک مکمل کرلی۔۔۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لوئس ہملٹن کا رواں سال یہ پانچواں گراں پری ٹائٹل ہے۔۔۔ لوئس ہملٹن نے 66 لیپس پر مشتمل ریس میں کے آغاز سے ہی برتری حاصل کی ریس کا فاتحانہ اختتام کیا۔۔۔ میڈرڈ میں منعقدہ ریس میں ہملٹن کے ٹیم میٹ بوٹاز نے دوسری اور ورسٹاپین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔ ریس میں ہلمٹن کے روایتی حریف سبیسٹن وائٹل چوتھے نمبر پر رہے۔۔۔


شاہینوں نے شکست کو بھلا کرسیریز میں کم بیک کرنے کا عزم کرلیا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے برسٹل میں کھیلا جائیگا۔۔۔ شاہینوں نے ساؤتھمپٹن کی شکست کو بھلا کرسیریز میں کم بیک کرنے کا عزم کرلیا۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم نے برسٹل میں انگلینڈ ٹیم کو زیر کرنے کے لئے بھرپور مشقیں کیں۔۔۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں فاسٹ باولرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن انہیں پوری امید ہے کہ آئندہ میچز میں ہمارا پیس اٹیک فتح میں اہم کردار ادا کریگا۔۔۔ ساٹ سرفراز احمد پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارشRead More