Main Menu

June, 2019

 

فتح نے ایک بار پھر سرفراز کی بزدلی چھپا دی

انگلینڈ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل کی راہ مزید آسان بنا لی۔۔۔ گرین شرٹس کی اس فتح نے ایک بار پھر کپتان سرفراز کی کپتانی، بزدلی اور کارکردگی پر پردہ ڈال دیا ہے۔۔۔ سرفراز بہترین باولنگ آپشنز کے باوجود میچ میں افغانستان جیسی کمزور اور ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو 200 پلس اسکور کرنے سے نہ روک سکے۔۔۔ فخرزمان اور امام الحق کے آؤٹ ہونے پر نمبر چار پر کھیلنے کی ہمت نہ کرسکے۔۔۔ وکٹ پر آتے ہی نئی لائف لائنRead More


کیرولینا پلسکوا نیچر ویلی ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح

جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے نیچر ویلی ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمن ٹائٹل جیت لیا۔۔۔ ایسٹ بورن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کیرولینا پلسکوا نے جرمنی کی انجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر دوسری بار نیچر ویلی ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔۔۔ مقابلے کے دوران فورتھ سیٹیڈ انجلیق کربر بالکل بے بس دکھائی دیں۔۔۔ عالمی نمبر تین کیرولینا پلسکوا نے چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔۔


گرین شرٹس نے نیلی وردی کو ہرا دیا

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیمز میں جگہ بنالی۔۔۔ لیڈز میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 228 رنز کا ہدف دیا۔۔۔ گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف عماد وسیم اور وہاب ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔ اسپن اور ٹرننگ وکٹ پر پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے افغان ٹیم کو شکست دی۔۔۔ پاکستان کے لئےRead More


شاہینوں نے نیلی وردی کو بھولا ہوا سبق یاد دلانے کی تیاری کرلی

عالمی کپ میلے میں بیک ٹو بیک کامیابیوں کے ساتھ گرین شرٹس نے فائنل فور مرحلے میں رسائی کے لئے امیدیں روشن کر لیں ہیں۔۔۔ پاکستان کو ٹاپ فور مرحلے میں رسائی کے لئے افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اگر مگر کی صورتحال کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے راونڈ روبن مرحلے میں پاکستان اپنے 8ویں میچ میں چوتھی کامیابی کی تلاش میں میدان میں اترے گا۔۔۔ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کا مقابلہ آخری نمبر کیRead More


شاہین اور بابر کی اونچی اڑان نے ناقابل شکست کیویز کو مزہ چکھا دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔۔۔ ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 238 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔ بابراعظم اور حارث سہیل نے 126 رنز کی میچ وونگ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ حارث سہیل 69 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے جبکہ بابراعظم نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 32، امامRead More


عالمی کپ: پاکستان کوسیمی فائنل کی دوڑ سے باہر رکھنے کابھارتی منصوبہ؟

منگل کوانگلستان کی لگاتار دوسری شکست سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں تاہم دوسری جانب پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی کرکٹ کو چلانے والوں کی دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ بھارتیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان اگر بدھ کو برمنگھم میں نیوز ی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو گیا تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مزید تقویت مل جائے گی، جس کے بعد ان کا تخت چھن بھی سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اگر ایسی صورت حالRead More


پاکستان ایک اور ڈو اینڈ ڈائی میچ میں شاندار پرفارمنس کے لئے تیار

پاکستان ایک اور ڈو اینڈ ڈائی میچ میں شاندار پرفارمنس کے لئے تیار ہے۔۔۔ کیویز کے خلاف فخرزمان، بابراعظم اور حارث سہیل کی بلے بازی گرین شرٹس کی امیدوں کا مرکزرہے گی۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹاپ فور کے کٹھن راستے کو آسان بنانے کے لئے شاہینوں نے کیویز کے شکار کی ٹھان لی۔۔۔ ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے 8 پاک نیوزی لینڈ مقابلوں پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا 6 فتوحات کے ساتھ بھاری ہے۔۔۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 106 ون ڈے میچزRead More


کرکٹ عالمی کپ: سیمی فائنل میں کیسے پہنچا جائے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف لندن میں شاندار فتح حاصل کر کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ رکھی ۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیئے جانے والے بلے بازحارث سہیل کی خوبصورت باری اور پھر عامر، وہاب اور شاداب کی شاندار گیند بازی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی خراب رہی ۔کپتان سیمت مختلف کھلاڑیوںکی جانب سے پانچ کیچ چھوڑے گئے اور کئی اضافی رنز بھی دیئے گئے تاہم بلے بازی اورRead More


شاہینوں نے پروٹیز کو ہرا کر فائنل فور کی امید زندہ کرلی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل فور کی دوڑ سے باہر کردیا۔۔۔ کرو یا مرو میچ میں فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 7ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔۔۔ لارڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی میں بے خوف انداز اپنایا اور پروٹیز کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔۔۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل حارث سہیل نے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔۔ حارث کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکےRead More


بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 11 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 11 رنز سے شکست دے دی۔۔۔ محمد نبی کی ففٹی افغانستان کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح کے قریب ضرور لے گئی مگر کامیابی ہمکنار نہ کرسکی۔۔۔ ساؤتھ ہمپٹن  میں کھیلے گئے میچ میں 225 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔ افغانستان کو آخری دو اوورز میں 21 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی 3 وکٹیں باقی تھیں۔۔۔ محمد شامی نے آخری اوورز میں ہیٹرک بناکر افغانستان کی جیت کی تمام امیدیں ختم کردیں۔۔۔Read More