Main Menu

Saturday, August 3rd, 2019

 

عامرخان اور بھارتی باکسر کے مابین رنگ سے پہلے سوشل میڈیا ٹاکرا

باکسنگ رنگ کے کنگ عامر خان نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی باکسر کا چیلنج قبول کرلیا۔۔۔ دونوں باکسر کے درمیان فائٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر نیرج گویت کو کرارا جواب دے دیا۔۔۔ نیرج گویت نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں میز پر بندوقیں رکھی ہیں جبکہ پیغام میں نیرج نے کہا کہ میں اب فٹ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے رنگ میں عامر خان کو ہرانے کے لیے تیار ہوں۔۔۔ عامر خان نےRead More


فٹ بال دیوتا میسی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر پابندی کا شکار

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کو کرپشن الزامات لگانے پر جرمانے اور پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔۔۔ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔۔۔ فٹ بال کے دیوتا لیونل میسی پر بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے بند کردیئے گئے۔۔۔ ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی 3 ماہ تک فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔۔۔ لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پرRead More


کرکٹ کمیٹی کے سوالات سے پریشان مکی آرتھر کے لئے انگلینڈ سے خوشخبری آگئی

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سخت سوالات سے مایوس مکی آرتھر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کی پیشکش آگئی۔۔۔ انگلش ٹیم کے چمپئن بنانے والے کوچ ٹریور بیلس کا معاہدہ ایشز سیریز کے بعد ختم ہو جائیگا۔۔۔  ورلڈ چمپئن انگلینڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی انگلش ٹیم کے ممکنہ کوچز کی فہرست میں شامل ہیں۔۔۔ پی سی بی نے مکی آرتھر کے 15 اگست کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔۔۔Read More


ایجبیسٹن ٹیسٹ کبھی انگلینڈ کبھی آسٹریلیا کے ہاتھ سے باہر

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز سیریز میں دلچسپ صورتحال برقرار ہے۔۔۔ میچ کبھی انگلینڈ اور کبھی آسٹریلیا کے ہاتھوں سے پھسلتا دیکھائی دیتا ہے۔۔۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش بلے باز کینگروز کے خلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔۔۔ آسٹریلوی بیٹنگ لائن دوسری اننگز کے آغازمیں ڈگمگانے کے بعد سنبھل گئی۔۔۔ ایجبیسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان انگلینڈ نے 267 رنز 4 کھلاڑی پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 374 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔۔ آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ کوRead More


سٹی اوپن: ٹاپ سیٹیڈ اسٹیفانوزسیمی فائنل میں، مرے برادرز کی چھٹی

واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔۔مینز سنگلز میں اسٹیفانوز اور نیک کیرگیوز نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں ٹاپ سیٹیڈ اسٹیفانوز سٹسیپاس نے فرانسیسی حریف بینوت پیئر کوباآسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔۔۔میچ کا اسکور سات پانچ اور چھ صفر رہا۔۔۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے کیرگیوز نے سربیا کے گومبوز کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔۔۔