Main Menu

September, 2019

 

محمد عامر سمیت 7 قومی کرکٹرز نے پاک سرزمین پر ون ڈے ڈیبیو کرلیا

10سال اور 8 ماہ کے طویل انتظار کے بعد کراچی میں ون ڈے اینٹرنیشنل کا میلہ سج گیا۔۔۔ جارح مزاج فخرزمان اور محمد عامر کا پاکستانی سرزمین پر ون ڈے کھیلنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔۔۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 7 قومی کرکٹرز نے پاکستان میں ون ڈے کھیلنے کا خواب پورا کرلیا۔۔۔ اوپنر فخرزمان نے میچ کا پہلا چھکا اور پہلی نصف سنچری جڑ کر پاکستان میں اپنی او ڈی آئی ڈیبیو اننگز کو یادگار بنالیا۔۔۔ نائب کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری بناکر انٹرنیشنل کرکٹRead More


کراچی میں شاہینوں نے دس سال بعد نونہال لنکن ٹائیگرز کو دبوچ لیا

پاکستان نے میزبان سری لنکا کو ۔۔۔ رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔۔۔ بابراعظم اور عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی نے گرین شرٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 10 سال بعد فتح کو گلے لگالیا۔۔۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لئے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔۔۔ گرین شرٹس نے بابراعظم کے 115 اور فخرزمان کے 54 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 305 رنزRead More


فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ فٹنس کے بغیر کرکٹ ممکن نہیں اور ہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور فٹنس پر دیگر ممالک کی طرح بہتری لانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جس جگہ جس پلیئر کی ضرورت ہوگی اسے دیکھا جائے گا اور کھیل کے ساتھ نظم و ضبط کو بھی دیکھا جائے گا۔ ہیڈ کوچ نے کہاRead More


قومی کرکٹرز شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر قومی کرکٹرز شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔۔۔ ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جب کہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستانی کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔۔۔ رینکنگ جاری ہونے پر فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ “بھائی میں تمہارےRead More


محمد عامر سمیت 12 قومی کرکٹرز پہلی بار ون ڈے کھیلیں گے

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں۔۔۔ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں ایک درجن کھلاڑی پہلی بار ہوم گراونڈ پر بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ کھیلیں گے۔۔۔ ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق کی پہلی اسائنمنٹ پاک لنکا ون ڈے سیریز میں12  قومی کرکٹرز پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل میں ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔۔۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر پہلی بار ہوم گراونڈ پر ون ڈے میچ کھیلیں گے۔۔۔ محمد عامر کےRead More


ناؤمی اوساکا نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکی نژاد جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔۔ دوبار رنر اپ رہنے والی ناؤمی اوساکا نے اس بار ہوم ٹاؤن پر ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرلیا۔۔۔ سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا نے پیسیفک اوپن کپ جیت لیا۔۔۔ ٹوکیو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جاپانی نمبر ون ناؤمی اوساکا نے روس کی ایناستازیا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر پہلا پیسیفک ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔۔ 21 سالہ ناؤمی اوساکا نے اپنے ہوم ٹاون میں حریف کھلاڑی کو چھ دو اور چھRead More


سری لنکن ٹیم 10 سال بعد کراچی کا دورہ کرنے کو تیار

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا۔۔۔ دس سال کے طویل انتظار کے بعد سری لنکن کر کٹ ٹیم تین ایک روزہ میچز کے لیئے کراچی کا دورہ کرے گی۔۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق جائے گی، سیکرٹری موہن ڈی سلو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے سری لنکن ٹیم کوپروگرام کے مطابق تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لئے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔۔۔  پاکستانRead More


پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ۔۔۔ آسٹریلیا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کرکٹ آسٹریلیا بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوگئی۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے پاکستانیوں کو 2022 میں دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، پر امید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کیون رابرٹس نے آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دورے کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کو مضبوطRead More


قائداعظم ٹرافی: نادرن فالواپ کا شکار، امام کی سنچری، اظہر، احمداور عمر کی ففٹیاں

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا۔۔۔ ناردرن کرکٹ ٹیم فالوآن کا شکارہوگئی،،، بلوچستان کے امام الحق کی سنچری،،، سنٹرل پنجاب کے عمر اکمل، اظہر علی اوراحمد شہزاد نے نصف سنچریاں جڑ دیں۔۔۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نادرن کرکٹ ٹیم خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہوگئی۔۔۔۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو شکست سے بچنے کے لئے مزید 159 رنز درکار ہیں۔۔۔ اپنی دوسری باری میں نادرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے۔ اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی  جانب سےRead More


احمد شہزاد اور عمراکمل سمیت 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔۔۔ احمد شہزاد اور عمراکمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ مصباح الحق کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اپنی پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔۔۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل، امام الحق اورRead More