Main Menu

’سات دن میں تین میچ، آسان بات نہیں ہے‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سات دن میں مختلف کنڈیشنز میں ورلڈ کپ کے تین میچ کھیلنا آسان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف نیپئر میں میچ کھیل رہی ہے اور اگلے ہی دن اسے آک لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں وہ سات مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مصباح الحق کہتے ہیں کہ یہ صورتحال پاکستانی ٹیم کے لیے چیلنج ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا البتہ اس سے نمٹنے کی کوشش ضرور کی جا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں پاکستانی ٹیم کو دو ہفتے میں تین میچ کھیلنے کو ملے اور جب میچوں کے درمیان بہت زیادہ وقفہ ہو تو ردھم میں فرق آجاتا ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بیٹسمینوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف اہم میچز سے قبل یو اے ای کے خلاف بڑا سکور کر کے کھویا ہوا اعتماد واپس لانے میں کامیاب ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیپئر میں کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں ۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ زمبابوے کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں میں اعتماد آیا ہے اور ان کا موڈ بھی اچھا ہے لیکن اگلے تینوں میچ پاکستان کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ رن ریٹ کا معاملہ بھی اس پول بی میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ اس پول میں صورتحال واضح نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ بھی وہ بڑے فرق سے جیت کر رن ریٹ بہتر بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور اب متحدہ عرب امارات کے خلاف کوشش ہوگی کہ میچ پر گرفت مضبوط کی جائے اور پھر رن ریٹ کو بہتر کرنے کے بارے میں سوچا جائے۔

مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً پاکستانی ٹیم میں کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے بیٹسمین نہیں ہیں جو تنہا ہی میچ جتواسکتے ہیں لیکن پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ضرور ہیں جن کی اجتماعی کوشش میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کا اس طرح کا تاثر نہیں بن پایا ہے کہ لوگ انہیں بہت زیادہ اہمیت دیں۔






One Comment to ’سات دن میں تین میچ، آسان بات نہیں ہے‘

  1. zafar says:

    cricket tem serfe duyayoon sey jeth rehi hye aqrba perwaree kee oyee hude nahee allah teme per rehmo karem karee khawaja zafar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164