Main Menu

اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء میں دلچسپ مقابلے جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء میں ایف جی پولو نے پی بی جی /ری ماؤنٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد5-4 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایف جی پولو اور پی بی جی /ری ماؤنٹس کے درمیان میچ کھیلا گیا جو ایف جی پولو نے آخری چکر میں 5-4 سے جیت لیا۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم نے پہلے اور دوسرے چکر میں ایک ایک گول سکور کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی مگر تیسرے چکر میں ایف جی پولو کی طرف سے تین خوبصورت گول سکور کیے گئے جبکہ پی بی جی /ری ماؤنٹس نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں ایف جی پولو کی ٹیم نے دو جبکہ پی بی جی /ری ماؤنٹس نے ایک گول سکور کیا اس طرح ایف جی پولو کی ٹیم یہ میچ 5-4 سے جیت گئی۔ایف جی پولو کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو اور شاہ شمیل عالم نے دو دو جبکہ عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف سے کرنل رب نواز ٹوانہ نے دو، کیپٹن ہمیر غازی اور نکلس ماریا رؤز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ کو دوپہر تین بجے اے او ایس پولو کا مقابلہ پی بی جی /ری ماؤنٹس سے ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164