Main Menu

ٹیم گرین نے ہاکی ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل پہنچنے کا آسان موقع گنوا دیا

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ میں پاکستان نے دوسرے راونڈ میں جانے کا آسان موقع گنوا دیا۔۔۔ پاکستان اور ملائشیا کا میچ ایک ایک گول برابر ہونے سے دونوں ٹیموں میں اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہیں۔۔۔

ورلڈ کپ گروپ ڈی کا اہم میچ  سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔۔۔

فاروڈ محمد عتیق نے 51ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جسے ملائشیا کے فاضل نے 4منٹ بعد پنلٹی کارنر پر گول کرکے برابر کردیا۔۔۔

پاکستانی ٹیم میچ میں صرف 7 مرتبہ ملائشیا کے سرکل میں داخل ہوسکی جبکہ قومی ٹیم ملائشیا کے خلاف ملنے والے 4پنلٹی کارنر پر بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔۔۔

گرین شرٹس ملائشیا کے خلاف فتح سے ورلڈ کپ کے دوسرے راونڈ تک رسائی کو یقینی بناسکتے تھے لیکن میچ برابر رہنے سے دونوں ٹیموں کے لئے اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔۔۔

پاکستان ٹیم گروپ ڈی کے آخری میچ میں 9 دسمبر کو ہالینڈ کا سامنا کریگی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164