Main Menu

شاہین اور یاسر نے کیویز کے قدم اکھاڑ دیئے۔۔۔

شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی کیوی بلے بازوں کے قدم اکھاڑ دیئے۔۔۔ 26رنز پر نیوزی لینڈ کے 2بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔۔۔ پاکستان کو میچ میں 48رنز کی سبقت حاصل ہے۔۔۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز شاہینوں نے بیٹنگ اور باولنگ میں اپنی برتری ثابت کردی۔۔۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں 26رنز دے کر 2وکٹیں اڑادیں۔۔۔ پاکستان کو میچ میں 48رنز کی سبقت حاصل ہے۔۔۔

 اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 74رنز کی برتری کے بعد 348 رنز بنا کر آوٹ ہوا۔۔۔اظہرعلی 134 اور اسد شفیق 104 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔۔۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کیویز کو کے خلاف ایک بڑی لیڈ لینے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اظہرعلی اور اسد شفیق کے بعد کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔۔۔

نیوزی لینڈ کے بولٹ اور پٹیل نے دو دو جبکہ سمر ویل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔۔۔ جیت راول صفرکے انفرادی اسکور پر جبکہ لیتھم 10رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔۔۔

چوتھے روز کپتان ولیمسن 14اور نائٹ واچ مین سمر ویل ایک رن پر کیویز اننگز کا آغاز کرینگے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164