Main Menu

لاہور میں کینن فوم کلب کرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔۔۔ انضمام الحق

چیف سلیکٹر انضما م الحق نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ کے بغیر ملک میں کرکٹ کا بھر پور عروج ممکن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ کینن فوم چیلنج کپ سے لاہور کی کرکٹ کو ایک نئی جہت ملی ہے ،،،چیف سلیکٹر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر لیگ اسپنر یاسر کو شاہ کو مبارک باد بھی دی ،پہلے کینن فوم چیلنج کپ کے فائنل میچ کے موقع پر ایل سی سی اے گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضما م الحق کا کہنا تھا کہ کینن فوم چیلنج کپ کروانے پر گولڈن سٹارکر کٹ کلب اور کین فوم انڈسٹریز کی انتظامیہ کو مبار ک باد دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں جنہوں نے کلب کرکٹ کے فروغ کی لئے یہ اہم قدم اٹھا یا ہے ۔انضما م الحق کا کہنا تھا کہ جب اس قسم کے ایونٹس تسلسل سے ہونے لگیں گے تو یقین ہے کہ کرکٹ ایک مرتبہ پھر عروج پر ہوگی ۔یاسر شاہ کے وورلڈ ریکارڈ کے بارے میں انضما م الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں اور جب بھی یاسر شاہ پرفارم کرتے ہیں پاکستان ضرورکامیابی حاصل کرتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ہے شاداب خان اور فخر زمان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقا کے لئے محمد عامر کا نام زیر غور ہے اوراس سلسلے میں آئندہ ایک دو روز میں ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*