Main Menu

لاہور اوپن پولو چمپئن شپ: جوبلی انشورنس مین فائنل جبکہ باڑیزسب سڈری فائنل میں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں جوبلی انشورنس نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ادھر باڑیزنے بی بی جے پائپز کو 7-2 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن کے سیکنڈ لاسٹ دو میچز کھیلے گئے۔ بروز جمعتہ المبارک آخری لیگ میچ ٹیم ایٹین اور پی بی جی /ری ماؤنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دو میچز کھیلے گئے۔ جوبلی انشورنس نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا دیا۔ جوبلی انشورنس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم ، اون رضوی، ترراب رضوی نے دو دو گول سکور کیے۔ جبک ہارنے والی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کی طرف سے انٹینو منورڈ نے دو، میر شعیب احمد اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے بی بی جے پائپزکی ٹیم کو 7-2 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز نے چار خوبصورت گول سکور کیے نکلوس پیپر نے دو جبکہ دانیال شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی بی بی جے پائپز کی ٹیم طرف سے بلال حئی اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*