Main Menu

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پہلے روز 8 میچوں کا فیصلہ

تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018 کا روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں آغازہوگیا، پہلے روز آٹھ میچز کھیلے گئے۔

تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2018 کی افتتاحی تقریب آج روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہوئی، کے پی ٹی کے جنرل منیجر انجینئرنگ، ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز آٹھ میچز کھیلے گئے، پہلے راؤنڈ کا افتتاحی میچ پاکستان کے عماد فرید اور ملائیشیا کے ریان پاسکل کے درمیان کھیلا گیا اور جیت عماد فریدکے حصے میں آئی۔

دیگر میچز میں ہانگ کانگ کے تان منگ ہونگ نے پاکستان کے فراز محمد کو 6-11, 11-4, 11-4, 11-7 سے، مصرکے یوسف ابراہیم نے پاکستان کے اویس رشید کو 11-8, 11-2, 11-8 سے،پاکستان کے فرحان زمان نے ہم وطن خواجہ عادل مقبول کو 11-6, 11-5, 11-9 سے، ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ نے پاکستان کے دانش اطلس خان کو 12-10, 11-4, 9-11, 11-5 سے، ہانگ کانگ کے کوان لائو نے آئرلینڈ کے نوید ملک ثابت کو 11-3, 11-7, 11-5 سے ، پاکستان کے ظاہر شاہ نے ہم وطن علی مجتبیٰ شاہ بخاری کو 11-6, 15-13, 11-7 سے اور آئرلینڈ کے ساجد زیریان جاہرومی نے ہانگ کانگ کے چی ہم وونگ کو 6-11, 11-5, 11-5, 11-7 سے شکست دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*