Main Menu

لاہور پولوچمپئن شپ فائنل: ٹیم 18اورجوبلی انشورنس اتوار کو آمنے سامنے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں ٹیم ایٹین (18) نے پی بی جی /ری ماؤنٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پول میں دو میچ جیتنے والی ایف جی پولو ٹیم نے اس پول سے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل اب بروز اتوار دوپہر تین بجے ٹیم ایٹین (18) اور جوبلی انشورنس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر ڈیڑھ بجے باڑیز اور ایف جی پولو ٹیم کے درمیان ہوگا۔ گزشتہ روز لاہور اوپن کا آخری لیگ میچ ٹیم ایٹین اور پی بی جی /ری ماؤنٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ٹیم ایٹین (18) نے جیت لیا۔ٹیم ایٹین کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کیے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد علی ٹوانہ نے دو اور شاہ نواز ایاز درانی نے ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف سے نکلوس ماریا نے تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ اور کیپٹن ہمیر غازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*