Main Menu

رگبی سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچنگ کورس کا پہلا مرحلہ مکمل دوسرا شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام لیول ون سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچنگ کورس لاہور میں مکمل ہوا جبکہ لیول ٹو سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کورس شروع ہوا۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق سنگا پور رگبی کے ہیڈ سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ تھامس جیمز اور لیوس چاوا نے کوچنگ کورس کروائے۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کے مطابق انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں رگبی کافی فروغ پا رہی ہے۔ پاکستان رگبی یونین ہر سال رگبی کے مختلف کورسز مکمل کرواتی ہے جسے کروانے کیلئے ہر سال انٹرنیشنل کوچز پاکستان آتے رہتے ہیں۔اس بار بھی سنگاپور سے تھامس جیمز پاکستان آئے ہیں۔ ہم نے ایک دن کا لیول ون سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کورس رکھا جبکہ تین دن کا لیول ٹو سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کورس رکھا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے کوچز کی بڑی تعداد رگبی میں سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کورسز مکمل کرے گی اور آگے بے شمار نئے کوچز بنیں گے۔ لیول ون کوچنگ کورس کرنے والوں میں لاہور رگبی فٹ بال کلب سے محسن خان، یو ایم ٹی سے محمد عبداللہ، وہاڑی سے محمد عباس، شیخوپورہ سے احسان، لاہور ہاکس رگبی کلب سے ارسلان الٰہی، لاہور رگبی فٹ بال کلب سے محمد بابر اور فورٹ عباس سے علی رضا شامل ہیں۔ لیول ٹو کے شرکاء میں پاکستان رگبی یونین سے شکیل احمد، شیخوپورہ سے محمد الیاس، آرمی سے محمد اشرف اور محمد عمران، لودھراں سے حسن شاہ، اور طارق منیر، فورٹ عباس سے عبدالمقیت، لاہور ہاکس سے علی حیدر، محسن عزیز فزیو پاکستان رگبی یونین، عمر اسلام یونیورسٹی آف لاہور جبکہ لودھراں سے شاہ شبیر شامل ہیں۔ لیول ٹو وچنگ کورس کا اختتام نو دسمبر کو ہوگا۔لیکچرز کا اہتمام مقامی ہوٹل میں جبکہ آن فیلڈ پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*