Main Menu

بھارتی حکام نے فکسنگ کی پیشکش کی۔۔۔ پاکستانی اسکواش پلیئر

بھارت میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب کو فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

فرحان محبوب نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکام نے انہیں میچ فکسنگ کی آفر کی اور کہا کہ’ پیسے لے لو اور میچ چھوڑدو‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آفیشلز نے میچ فکسنگ کی پیشکش 2014ء میں ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے دوران کی ۔

فرحان محبوب کا کہناتھاکہ جواب میں فکسر کو کہا کہ ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر ملک نہیں بیچ سکتا ۔

اسکواش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکام کی طرف سے کی گئی فکسنگ کی آفر سے متعلق پاکستانی حکام کو فوری طور پر آگاہ کردیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*