Main Menu

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلحہ طالب کے کارنامے

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔

پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے 67 کلوگرام میں ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ قاہرہ میں شیڈول چیمپئن شپ میں  طلحہ نے سنیچ میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں سلور میڈلز اپنے نام کئے۔ چیمپئن شپ کے دوران طلحہ نے نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے۔

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی گیمز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہوں، مستقبل میں بھی اس طرح کی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرتا رہا ہوں گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*