Main Menu

ایمرجنگ ایشیا کپ: روایتی حریف کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں برتری کی جنگ لڑیں گے۔

فائنل تک رسائی کے لیے دوسرا معرکہ میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا، یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کا سفر تمام ہو گیا تھا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سری لنکا میں ہونے والے گروپ اے مقابلوں افغانستان اور اومان کی ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جب کہ بھارت اور میزبان ٹیم کی پیشقدمی جاری رہی۔ ایونٹ کا فائنل ہفتے کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*