Main Menu

فنڈز کی عدم دستیابی ساہیوال کا کرکٹ گراؤنڈ زبوں حالی کا شکار

ساہیوال میں ایک صدی سے زائد عرصے تک کھیلوں کا مرکز رہنے والا گراؤنڈ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔

ساہیوال کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے،اس شہر کے میدانوں میں منظور الہیٰ، ظہور الہیٰ جیسے کرکٹر اور شہرہ آفاق لیگ اسپنرمشتاق احمد نے کرکٹ کھیلی اور وطن کا نام دنیا میں روشن کیا۔

ساہیوال میں کرکٹ کے فروغ کا باعث جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ تعمیر نو کے سبب ایک سال سے غیر فعال ہے،موجودہ صورتحال پر مقامی کھلاڑی بھی مایوس ہیں۔

مقامی کھلاڑی کہتے ہیں کہ گراؤنڈ کی موجودہ حالت مقامی سطح پر کرکٹ کے زوال کا باعث بن رہی ہے، دوہزار سترہ میں گراؤنڈ کی تعمیر کا منصوبہ شروع ہواجو بجٹ نہ ملنے کے باعث ادھورا رہ گیا۔

ڈویژنل اسپورٹس آفیسر اکبر مراد کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت جلد فنڈز جاری کردے گی۔

مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے اگر جلد گراونڈ کی تعمیر کا منصوبہ مکمل نہ ہوا توکھیلوں کی سرگرمیاں محدود ہونے کا خدشہ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*