Main Menu

کینیا، زمبابوے نہ بنگلہ دیش، پی سی بی کی کینگروز کو دانہ ڈالنے کی کوشش

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا کو آئندہ سال کراچی میں دو ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے راضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز آئندہ سال مارچ 2019 میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

اس کے بعد اگلے سال ہی اکتوبر میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے دورے کے لیے آسٹریلیا کو ابتدائی طور پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ کوشش رائیگاں گئی البتہ پی سی بی نے اب آئندہ ماہ کرکٹ آسٹریلیا سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران آسٹریلین آفیشلز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے سکیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*