Main Menu

لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2018ء کا آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2018ء سپانسرڈ بائی زمین ڈاٹ کام کے پہلے روز ای ایف یو لائف نے پی بی جی /ری ماؤنٹس کو 12/5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو کلب کے کیولری پولو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی ۔ ای ایف یو لائف کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے آٹھ گول سکور کیے ۔ اس کے علاوہ راجہ تیمور ندیم اور سید عون محمد رضوی نے دو دو گول سکور کیے۔ میچ کے پہلے چکر سے ہی ای ایف یو لائف کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں بھی تین گول سکور کرکے برتری کو بہتر کرلیا۔ تیسرے چکر میں دونو ں ٹیموں کی طرف سے دو دو گول سکور کیے گئے۔ چوتھے چکر میں ای ایف یو لائف کی ٹیم نے چار جبکہ پی بی جی / ری ماؤنٹس نے تین گول سکور کیے۔ اس طرح ای ایف یو لائف انشورنس کی ٹیم یہ میچ 12-5 سے جیت گئی۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم کو ادھے گول ہینڈی کیپ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔پی بی جی ری ماؤنٹس کی طرف سے ماریا رئیوز نے چار جبکہ کیپٹن ہمیر غازی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ پہلا میچ دوپر ایک نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پی بی جی /ری ماؤنٹس کے ساتھ فوٹریس سٹیڈیم میں جبکہ فاطمہ گروپ کا میچ بی بی جے کے ساتھ دوپہر اڑھائی بجے فوٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*