Main Menu

کینگروز نے بھارتی سورماوں کو ہرا کر ایڈلیڈ ٹیسٹ کا حساب چکتا کردیا۔۔۔

 بھارتی بیٹنگ لائن میں شامل بڑے بڑے نام کینگروز باولرز کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔۔۔ چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔۔۔

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں146 رنز سے شکست دے دی۔۔۔ بھارتی ٹیم 287 رنز کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کینگرو بولر نیتھن لیون کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے پانچ وکٹیں اور بھارت کو 175 رنز درکار تھے، تاہم آسٹریلوی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بھارتی ٹیم کے آخری چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوپائے۔۔۔ ریشبھ پانٹ 30 اور وہاری 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔۔۔

 آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3، 3 جب کہ ہیزلووڈ اور کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیتھن لیون کو میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*