Main Menu

آئی سی سی کا لاڈلے کے حق میں فیصلے پہ فیصلہ

آئی سی سی نے قانونی اخراجات کیس میں بھی بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیس پر اٹھنے والے اخراجات کا 60 فی صد ادا کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔

پاکستان بھارت سیریز ہرجانہ کیس میں آئی سی سی نے قانونی اخراجات کی ادائیگی پر بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔۔۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیس پر اٹھنے والے اخراجات کا 60 فی صد ادا کرنے کی ہدایت کردی۔۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے اخراجات کی مد میں15 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس فیصلے پر پی سی بی کا موقف بھی سامنے آگیا۔۔پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ اس موقف کی تائید ہے کہ ہمارا کیس میرٹ پر تھا، تاہم اس تنازع کے حل کے لیے بنائی گئی آئی سی سی  ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ مایوس کن تھا۔۔۔

 سابق چیئرمین پی سی بی  نجم سیٹھی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا بھارتی بورڈ پر 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس بہت مضبوط ہے اور اس کے لئے پی سی بی نے ملکی اور غیرملکی وکلا پر مشتمل ٹیم کو کروڑوں روپے فیس ادا کی تھی۔۔ گورننگ بورڈ سے اس کیس کے لیے 10 کروڑ سے زیادہ کا بجٹ منظور کروایا تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*