Main Menu

سٹی ای ایف ایل کپ سیمی فائنل اور پی ایس جی کوپا ڈی لا لیگ کوارٹر فائنل میں

دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی ای ایف ایل فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔۔۔ جبکہ کوپا ڈی لالیگ میں پی ایس جی نے حریف ٹیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔

مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر ای ایف ایل فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔۔۔ دلچسپ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پنلٹی ککس پر سٹی نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔۔۔

کوپا ڈی لالیگ میں پی ایس جی نے یوایس اوریلز کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔۔ کیوانی اور ڈیابے نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ یوایس اوریلز کا واحد گول لوپے کے حصہ میں آیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*