Main Menu

ایڈن کرکٹ کلب کی ٹیکس بار کو 4وکٹوں سے شکست

سنسنی خیز میچ کی فاتح ٹیم نے 243 رنز کا ہدف دو گیند قبل حاصل کیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایڈن کرکٹ کلب نے لاہور ٹیکس بار کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 وکٹوں سے شکست دے دی۔۔۔ ریس کورس گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹیکس بار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ30 اوورز میں243 رنز بنائے۔۔۔ عاطف نے54 اور عمر نے47 رنز بنائے۔۔۔ ایڈن کلب کی جانب سے وسیم خان اور ذیشان نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔ سنسنی خیز مقابلے کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ایڈن نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔۔۔اسفند58اور بلال گیلانی53رنز بناکر نمایاں رہے۔۔۔ ٹیکس بار کی جانب سے حسن نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

فوٹو کیپشن۔۔۔ ایڈن کرکٹ کلب کا ٹیکس بار کے خلاف میچ جیتنے پر فاتحانہ انداز






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*