Main Menu

قومی انٹر ڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی انٹر ڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں اختتا م ہو گئی۔فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیوں کے مابین کھیلا گیا جسے سخت مقابلے کے بعد پاکستان آرمی نے 32 کے مقابلے 45 گولوں سے جیت لیا اور نیٹ بال کا قومی اعزاز حا صل کر لیا ۔تیسری پوزیشن کا پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جسے پاکستان واپڈا نے 16 مقابلے 58 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، پانچویں پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور پاکستان ریلوے کے مابین کھیلا گیا جسے پاکستان نیوی نے 10 کے مقابلے 31گولوں سے جیت کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔اس چیمپین شپ میں پہلی پوزیشن پاکستان آرمی ، دوسری پوزیشن پاکستان ائیر فورس ، تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا ، چوتھی پوزیشن پاکستان پولیس ، پانچویں پوزیشن پاکستان نیوی ، چھٹی پوزیشن پاکستان ریلوے نے حاصل کی۔ ان میچوں کو شازیہ یوسف، یاسر جاوید، آفتاب اقبال، محمد منیر، عریب حسین، فہد علی پیرزادہ، شوکت محمود، یاسمین زرین، آمنہ مختیاراور محمد عمران نے سپروائز کیا۔
آج کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی، سرٹیفیکٹ اور میڈلز تقسیم کئیے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے سات آل اسٹارپلئیرکو شیلڈ ایوارڈبھی دئیے گئے جن میں محمد اختر(GS)، عابد علی انصاری(GA )، محبوب شاہ(WA )، احمد جان(C) ، اظہر سیلم(WD)، نصیب رضا (GD)، محمد خورشید (GK ) ۔ ان موقع پر، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، صندھ نیٹ بال ایسوی ایشن کے سیکرٹری اعجاز الحق، سٹی اسکول ساوتھ ریجن کے اسپورٹس کوڈینیٹر انتظار حسین، آئی بی اے یونیورسٹی کے ڈایکٹر اسپورٹس گوہر رضا، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد و دیگر بھی موجو د تھے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*