ہاکی ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری

ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ ٹیم مینجمنٹ کے بعد کھلاڑیوں کے استعفوں کو آغاز بھی ہوگیا ہے۔۔۔ قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۔۔
قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ مستعفی ہوگئے۔۔۔ 155 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمران بٹ نے تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل ہاکی سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران بٹ کا کہنا تھا کہ اگر سینئر کو ٹیم سے نکالنے سے بہتری آسکتی ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔۔۔
عمران بٹ سے چند روز قبل ان کے بھائی اور قومی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔۔۔
« سپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید سمیت 3 افراد پر برطانیہ میں فرد جرم عائد (Previous News)
(Next News) کچن کے بعد اب کرکٹ گراونڈ میں بھی خواتین کا حکم چلے گا »