Main Menu

ساوتھ افریقا کی تیز ترین وکٹ سنچورین اور پاک پروٹیز اہم کھلاڑی

ساوتھ افریقا کی تیز ترین وکٹ سنچورین اور باکسنگ ڈے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی کون سے ہونگے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔
سنچورین وکٹ ہمیشہ سے فاسٹ باولرز کی جنت اور بلے بازوں کے لئے امتحان گاہ ثابت ہوئی ہے۔۔۔
میزبان ٹیم کو پیس اٹیک میں عالمی نمبر ایک ریبادا اورخطرناک ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل ہیں۔۔۔
پاکستان کے پاس تیز وکٹوں کے ماہر اظہرعلی اور بابراعظم موجود ہیں جبکہ فخرزمان بھی تیزی سے آتی گیندوں کو باونڈری سے پار بھیجنے کے لئے تیار ہیںَ۔۔۔
انجرڈ محمد عباس پہلے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں تاہم کم بیک کرنے والے محمد عامر ان کی کمی پوری کرنے کے لئے تیار ہیں۔۔۔ حسن علی کے ساتھ نوجوان شاہین آفریدی بھی پروٹیز بلے بازوں کی کلیاں اڑانے کو بے قرار ہیں۔۔۔
پروٹیز بیٹنگ لائن میں کپتان ڈوپلیسی سمیت اوپنگ جوڑی کا کھیل مرکز نگاہ رہے گا۔۔۔
باکسنگ ڈے کے موقع پر کھیلے جارہے پاک پروٹیز میچ میں شائقین کو دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔۔۔





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*