Main Menu

سال 2018 میں کون مستعفی ہوا؟۔۔۔ کس کو نکالا گیا؟؟؟

سال 2018میں کئی اہم کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کھیل سے راہیں جدا کرلیں۔۔۔ کچھ اپنی مرضی سے مستعفی ہوئے تو بعض کو ٹیم انتظامیہ نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔۔۔

باولرز کے چھکے چھڑانے اور جینٹل مین گیمز کے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنیوالے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور فاسٹ بولرمورنے مورکل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔۔۔

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مستند بلے باز الیسٹر کک نے بھی رواں سال ریٹائرمنٹ لے لی۔۔۔

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راونڈر ڈی جے براوو بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہوگئے۔۔۔

مانچسٹر یونائیٹڈ انتظامیہ نے منیجر جوزے مرینیو کو فارغ کردیا۔۔۔

لیور پول فٹ بال کلب کے سابق گول کیپر لورس چمپئنز لیگ فائنل میں ناقص کارکردگی پر مستعفی ہوئے۔۔۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوکھیم لو مستعفی ہوئے جبکہ مسلم مڈفیلڈر میسوت اوزل کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر جرمن ٹیم کو چھوڑنا پڑا۔۔۔

قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر سمیت ٹیم مینجمنٹ کو مستعفی ہونا پڑا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*