Main Menu

ہاکی کا میراڈونا پی ایچ ایف سیکرٹری شپ سے مستعفی

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔۔۔حکومت کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم فراہمی سے دلبرداشتہ شہباز سینئر نے پاکستان ہاکی سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔۔

ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی  پر کانگرس کو جواب دینے سے پہلے ہی سیکرٹری پی ایچ ایف نے راہ فرار اختیار کرلی۔۔۔ 3 سال تک بطور سیکرٹری مزے لوٹنے کے بعد شہباز احمد سینئر نے اپنا استعفی صدر پی ایچ ایف کو بھجوادیا۔۔۔

فیلڈ ہاکی میں میراڈونا کہلانے والے شہباز سینئر انتظامی عہدے پر شہرت نہ کما پائے۔۔۔  وہ ہاکی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا روتے نظر آئے۔۔۔

شہباز سینئر کے مستعفی ہونے سے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں شیڈول پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*