Main Menu

جنجوعہ میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام میجر جنرل سعید جنجوعہ میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ حمزہ مواز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پی بی جی /ری ماؤنٹس کو 8-7.5 سے ہرا دیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 5-4 سے ہرا دیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی بیگم بیلم مواز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر لاہور گیریژن پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، سابق صدر لاہور پولو کلب عرفان علی حیدر،بریگیڈیئرطارق نیازی، کرنل سلیم بابو، میجر علی تیمور، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل مقابلہ کافی دلچسپ رہا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی لیڈ لے لی مگر پریذیڈنٹ باڈی گارڈز کی ٹیم نے ہمت نہ ہاری۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے چکر میں تین گول کیے جبکہ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ایک گول کیا۔ دوسرے چکر میں بھی ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے تین جبکہ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم نے تین جبکہ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دو گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں دونوں گول پی بی جی /ری ماؤنٹس نے سکور کیے۔جیتنے والی ماسٹر پینٹس کی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ ، احمد بلال اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ، نکلوس رئیوس اور ثاقب رائیڈر نے دو دو گول جبکہ کیپٹن ہمیرغازی نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔ پولو ڈی صوفی ٹیم کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے پانچ جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا جبکہ نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس ی طرف سے حسام علی حیدر نے تین جبکہ تیمور علی ملک نے دو گول سکور کیے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*