Main Menu

کھیل کے میدان کے جگمگاتے ستارے بھی 2019 کو خوش آمدید کہنے میں پیش پیش

کھیل کے میدان میں جگمگانے والے ستاروں بھی سال 2019 کو خوش آمدید کہنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔۔۔ فٹ بال، کرکٹ اور ٹینس اسٹارز نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔۔۔

دنیائے فٹ بال کے بڑے ستاروں میسی، رونالڈو اور لوکا موڈرچ نے اپنی فیملز کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہا۔۔۔ ان کے علاوہ فٹ بال کے کئی ایک بڑے ستاروں جن میں زین الدین زیڈان، وین رونی، نیمار جونیئر اور رونالڈینیو نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔۔۔

نئے سال کا استقبال کرنے میں کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔۔۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ، کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے اپنی بیگم اور ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ نئے سال کو ویلکم کیا۔۔۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے سوشل میڈیا پر سال نو کا کارڈ پوسٹ کیا۔۔۔

ٹینس اسٹارز نے بھی 2019 کا استقبال کیا۔۔  روجر فیڈرر نے بچوں کی طرح الیکٹرک جھولے میں بیٹھ کر خوشی منائی جبکہ اینڈی مرے اور رافیل نڈال نے 2019 کے گوگل پہن کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*