Main Menu

ٹیم کے انتخاب پر سرفراز اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔۔۔

ٹیم کے انتخاب پر سرفراز اور مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔۔۔ اہم میچ میں اسد شفیق کھیلں گے یا محمد رضوان بطور بلے باز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔۔۔ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔۔۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کون کھیلے گا اور کون نہیں۔۔۔ کپتان سرفراز احمد اورکوچ مکی آرتھر آمنے سامنے آگئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ کوچ مکی آرتھر دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو کھلانے کے خواہش مند ہیں۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفرازاحمد کوسینئرکھلاڑیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ کوچ مکی آرتھراظہرعلی اوراسد شفیق سے دوبارہ بات کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکارہیں۔۔۔

سینچورین ٹیسٹ کے دوران کوچ مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں کپتان سرفراز سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ناقص کارکردگی پر آڑھے ہاتھوں لیا تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*