Main Menu

کیپ ٹاون ٹیسٹ پہلا دن: پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھڑن تختہ ہوگئی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی ۔۔۔ پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔۔۔ جنونی افریقا نے پراعتماد بیٹنگ  کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔۔۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون  ٹیسٹ  کا پہلا دن میزبان ٹیم کے نام رہا۔۔۔ پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا صرف 54 رنز پیچھے ہے اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔۔۔

پروٹیز کی پہلی وکٹ 56رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب  اوپنر ڈین ایلگر 20 رنز بناکرمحمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔۔۔

مارکرم نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر پروٹیز کا اسکور 123رنز تک پہنچایا مگر وہ دن کے آخری گیند پر بدقسمت رہے ۔۔۔ انہیں بارٹ ٹائم باولر شان مسعود نے بولڈ کیا۔۔۔

دن کے اختتام پر ہاشم آملہ 24رنز بنا کر گریز پر موجودرہے۔۔۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 177رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔۔۔فخرزمان 1 ، امام الحق 8 ، اظہرعلی 2 ، اسد شفیق 20 اور بابراعظم 2 رنز بنا سکے۔۔۔ شان مسعود نے 44 اور کپتان سرفراز نے 56 رنز کی باری کھیلی۔۔۔

سنچورین ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اولیویئر نے کیپ ٹاون میں بھی 4 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*