Main Menu

سرفراز احمد کی کپتانی اور بلے بازی کے بعد وکٹ کیپنگ پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔۔۔

 سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے لچک اور پھرتی کا مظاہرہ نہیں کر پارہے۔۔۔ جس کے باعث ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔ فیلڈنگ کے شعبے میں وکٹ کیپر ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔۔۔جب اس ہڈی میں لچک نہ رہے تو پورا جسم ناکارہ ہوجاتا ہے۔۔۔

کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی ان دنوں کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔۔۔ وکٹوں کے پیچھے ان کی سہل پسندی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔۔۔ ساوتھ افریقی بلے باز بوما کا کریز پر آتے ہی باہری کنارہ لگنے سے کیچ فرسٹ سلپ میں گیا لیکن کیچ مکمل نہ ہوسکا۔۔۔

یہ کیچ سرفراز کی رینج میں تھا۔۔۔ وہ تھوڑی سی کوشش کرتے تو یہ کیچ ان کے گلوز میں آسکتا تھا۔۔۔  یہ پہلا واقعہ نہیں پہلے ٹیسٹ میں بھی اوپنر ڈین ایلگر کا کیچ ہاتھ سے نکلنے سے میچ بھی پاکستان کی ہاتھ سے نکل گیا تھا۔۔۔

سرفراز نے 75رنز بنانے والے باووما کا پہلی سلیپ میں جاکر کیچ پکڑا لیکن اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*