Main Menu

کیپ ٹاون ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پروٹیز بلے بازوں کے نام رہا۔۔۔

 کپتان ڈوپلیسی نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ باووما اور ڈی کوک نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔۔۔ پورے دن کے کھیل میں قومی بولرز صرف 4 وکٹیں حاصل کرسکے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پروٹیز کے نام رہا۔۔۔ جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا لیے۔۔۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 205 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔۔۔

میزبان ٹیم نے کھیل کے دوسرے دن  اپنی نا مکمل اننگز 123 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو 26 رنز کے اضافے کے ساتھ ہاشم آملہ اور بریون پویلین لوٹ گئے۔۔۔  دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور باووما نے 156 رنز کی اہم شراکت داری قائم کرکے ایک بار پھر پاکستان کی میچ میں واپسی کی امیدختم کردی۔۔۔

باووما 75 اورڈوپلیسی 103 رنز بنا کر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، دونوں کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔دن کے اختتام پر ڈی کوک 55 اور فلینڈر نے 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔۔۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*