Main Menu

مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹینہیم نے سال کی پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

 مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹینہیم نے سال کی پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔۔۔ جبکہ غیر معروف ٹیم ریال میڈرڈ کی فتح کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔۔۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے نئے باس کے ساتھ نئے سال کی پہلی فتح کو گلے لگا لیا۔۔۔ ایف اے کپ کے میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے ریڈنگ ایف سی کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔۔۔ مینیو نے دونوں گول میچ کے پہلے ہاف میں اسکور کیئے۔۔۔

ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں ٹوٹینہیم نے ٹرینمیر ایف سی کو 0-7 سے مات دی۔۔۔ فاتح ٹیم کے فرنینڈو نے میچ میں ہیٹرک بنائی۔۔۔

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں غیرمعروف ٹیم ویلا ریال نے چمپئن ریال میڈرڈ کو سال کی پہلی فتح کا مزہ چکھنے سے روک دیا۔۔۔ ویلا ریال کے اسٹرائیکر نے 82 ویں منٹ میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*