Main Menu

فلاپ بیٹنگ شو: ٹیسٹ سیریز سرفراز الیون کے ہاتھوں سے پھسل گئی

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گئی۔۔۔ فلاپ بیٹنگ شو کے باعث سرفراز الیون دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کے دھانے پر پہنچ گئی۔۔۔ میزبان جنوبی افریقہ کو سیریز اپنے نام کرنے کے لئے صرف 41رنز درکار ہیں جبکہ ان کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔۔۔

سنچورین کی طرح کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی شکست یقینی ہوگئی۔۔ سرفرازالیون دوسری اننگز میں دو سو چورانوے رنز پر چلتی بنی۔۔۔

اسد شفیق نے 88، بابر اعظم نے 72اور شان مسعود نے61رنز کی اننگز کھیلی۔۔۔

چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔۔۔

 اظہرعلی کا بل چل سکا نہ امام الحق توقعات پر پورا اتر سکے۔۔۔ کپتان سرفراز ایک بار پھر دھوکہ دے گئے۔۔۔

فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانا بھی کام نہ آیا۔۔ وہ اس بار بھی 7رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔۔۔

ڈیل اسٹین اور ربادا نے4،4شاہینوں کا شکار کیا۔۔۔۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 41 رنز کی ضرورت ہوگئی جبکہ اس کی پوری ٹیم اس معمولی ٹوٹل کے لئے دستیاب ہوگئی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*