Main Menu

کپتان سرفراز احمد نے پروٹیز کے خلاف تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا

۔۔۔ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیت کر سرفراز اپنا نام تاریخ کے سنہری پنوں میں لکھوا سکتے تھے۔۔۔

ویسےتو جنوبی افریقا میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں۔۔۔ پاکستان جنوبی افریقا میں سرفراز کی کپتانی میں پہلی اور مجموعی طور پر پانچویں ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے۔۔۔

شاہین آج تک پروٹیز کے دیس میں ایک بھی سیریز نہیں جیت پائے۔۔۔ آخری بار2013میں پاکستان کو مصباح الحق کی قیادت میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں کلین سویپ کا مزہ چکھنا پڑا۔۔۔

پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف واحد ہوم سیریز محمد یوسف کی کپتانی میں 2003 میں جیتا جو ایک صفر سے پاکستان کے نام رہی۔۔۔

کپتان سرفراز اگر جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فتح سمیٹ لیتے تو یقینا جنوبی افریقا کے میدانوں پر تاریخ رقم کرسکتے تھے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*